تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، افتخار حسین

تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، افتخار حسین

لاہور(خبر نگار خصوصی) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ دین اسلام کا پہلا سبق ہی علم کی اہمیت اور اس کے حصول سے متعلق ہے لہذا تعلیم کی طاقت سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکتا ہے، تعلیم کے شعبے سے نقل مافیاء اور کرپشن کو ختم کر کے ہی پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا رو شن مستقبل ہیں اور تعلیمی اداروں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت پر بھی زور دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں اور استعداد کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کر کے کل کے پاکستان کو روشن اور مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنا کر جس شعبے میں بھی جائیں اس سے مادرِ وطن کی جھلک نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے لہذا حکومت ملک کو ترقی و خو شحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیمی ایمر جنسی لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، اقتصادی و سیاسی ترقی، جمہوریت اور سماجی انصاف کیلئے بنیادی شرط ہے کیونکہ علم طاقت ہے اور اس کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4