یورپی شہر میں رہنے والے صارفین انٹرنیٹ پر مسلسل بلیوں کی تصاویر کیوں ڈال رہے ہیں؟

یورپی شہر میں رہنے والے صارفین انٹرنیٹ پر مسلسل بلیوں کی تصاویر کیوں ڈال رہے ...
یورپی شہر میں رہنے والے صارفین انٹرنیٹ پر مسلسل بلیوں کی تصاویر کیوں ڈال رہے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس حملوں کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کر رہی ہے۔ اب تک کئی مشتبہ ملزم وہاں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ چونکہ داعش کا سوشل میڈیا نیٹ ورک بہت متحرک ہے اور وہ دنیا کے اقدامات سے آگاہی زیادہ تر سوشل میڈیا سے ہی حاصل کرتی ہے اس لیے بیلجیئم پولیس نے اپنے شہریوں کو اس آپریشن کے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئرکرنے سے منع کر دیا ہے۔ بیلجیئم کے شہری پولیس کے منع کرنے پرسوشل میڈیا پر آپریشن کے متعلق تو بات نہیں کر رہے مگر بہرحال انہیں کچھ تو کرنا تھا۔ لہٰذا بیلجیئم کے ٹوئٹر صارفین نے اس صورتحال کا بہت مضحکہ خیز حل نکالا اور لاک ڈا?ن کے ہیش ٹیگ کے تحت بلیوں کی تصاویر شیئرکرنے لگے۔اس طرح ان کی لاک ڈاؤن کے متعلق سوشل میڈیا پر بات کرنے کی خواہش بھی پوری ہو رہی ہے اور دوسری طرف داعش بھی کنفیوز ہو رہی ہو گی کہ آخر برسلز میں ایسا کیا چل رہا ہے۔ اب صارفین ٹوئٹر پر دھڑا دھڑ بلیوں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی پولیس اور داعش پر طنزیہ فقرے کس رہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جب لاک ڈاؤن ختم ہو جائے تو ہمیں جگا دینا۔‘‘واضح رہے کہ برسلز میں پولیس شہر بھرکی عمارتوں اور ہوٹلوں میں سے ہر ایک کو گھیرے میں لے کر ایک ایک کمرے کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -