نوجوان شاعر افتخار اشعر کو انجمن ترقی پسند مصنفین کا جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا گیا

نوجوان شاعر افتخار اشعر کو انجمن ترقی پسند مصنفین کا جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا ...
 نوجوان شاعر افتخار اشعر کو انجمن ترقی پسند مصنفین کا جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا گیا

  

لاہور(پ ر)ایجوکیشن یونیورسٹی لوئر مال کیمپس شعبہ اردو کے نوجوان شاعر افتخار اشعر کو انجمن ترقی پسند مصنفین (PWA)لاہور کا جوائنٹ سیکریٹری بنا دیا گیا ہے واضح رہے اس انجمن کے ساتھ پاک و ہند کے نامور شعراء و ادبا منسلک رہ چکے ہیں جن میں فیض احمد فیض، سعادت حسن منٹو، احمد ندیم قاسمی، خدیجہ مستور، ہاجرہ مسرور، سید سجاد ظہیر، منشی پریم چند، ساحر لدھیانوی، عصمت چغتائی، شوکت صدیقی، راجندر سنگھ بیدی، حبیب جالب، حسرت موہانی، حمید اختر اور سبط حسن وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل ایجوکیشن یونیورسٹی لوئر مال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ایاز خان نے نوجوان طالبعلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے علم کا گہوارہ ہوتے ہیں اور طالبعلم ان اداروں کے سفیر جس طرح فیض احمد فیض ، سعادت حسن منٹو اور احمد ندیم قاسمی نے اپنے اپنے اداروں اور ملک کا نام روشن کیا اسی طرح ہمارے نوجوان بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4