واپڈا کے زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، امیر مقام

واپڈا کے زیرتعمیر منصوبوں کی تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، امیر ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ واپڈااپنے تمام جارے منصوبے بروقت مکمل کریں تاکہ وزیراعظم کے کاقوم سے2018تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کوعملی جامہ پہنایاجائے،منصوبوں کی بروقت تکمیل پرکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی نہ کسی قسم کاکوئی سمجھوتہ کیاجائیگا۔انجینئرامیرمقام کی 72-MWخان خوڑہائیڈروپاؤپراجیکٹ اور17-MWگومل زام ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ کی کئی مہینوں سے بندش پراظہاربرہمی۔انہوں نے کہاکہ خان خوڑاورگومل زام پراجیکٹس کی بندش کے باعث روازنہ لاکھوںیونٹس ضائع ہورہے ہیں،دونوں پراجیکٹس کی ایک ہفتے کے اندراندررپورٹ پیش کی جائے اور واپڈا حکام زمہ داروں کاتعین کرکے انکے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ تربیلا4کووزیراعظم کے احکامات کے مطابق ہرصورت میں2017پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے،جبکہ داسو اورکیال ہائیڈروپراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں تاہم اسے برق رفتاری سے مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ منڈا/مہمندڈیم ملٹی پرپزجیسے ڈیم تاحال عملی کام شروع نہ کرنانہ صرف خیبر پختونخوابلکہ پورے پاکستان کے عوام کیساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہاکہ منڈااورمہمندڈیم کی تکمیل سے آبپاشی کے مسائل حل ہونگے اور800میگاواٹ بجلی پیداہوگی جس سے عوام کوبجلی کی مدمیں مزیدریلیف ملے گاجبکہ کرم تنگی ڈیم کی تکمیل میں مزیدوقت ضائع نہ کی جائے مسائل حل نہ ہوجائے تودوبارہ ٹینڈرکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں حال رکاؤٹوں کودور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پربات کروں گاجبکہ برق رفتاری پرکوئی سمجھوتہ ن ہیں کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کیبنٹ بلاک اسلام آبادمیں واپڈاحکام کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیں جاری تربیلا،ورسک،درگئی،خان خوڑ،الائی خوڑ،دوبیرخوڑ،غازی بھروتہ،کیال خوڑ،گومل زام ،کرم،تنگی،گولن گول،دیامیر بھاشا،داسو،تھاکوٹ،CRBC،منڈا اورمہمندسمیت دیگرمنصوبوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاؤرپراجیکٹ آخری مراحل میں تاہم فنڈزکی جلد فراہم کرکے مذکورہ پراجیکٹ2017تک فعال بنادیاجائے اوربشام کے132-KVAگرڈسٹیشن کوبقایارقم فی الفورپیسکوکوریلیزکریں تاکہ 2016کے آخرتک گریڈکی تکمیل سے علاقے کے عوام مستفیدہوں۔انہوں نے کہاکہ تھاکوٹ ڈیم کے قیام سے4500میگاواٹ بجلی پیداہوگی جوپاکستان تیسرابڑاڈیم ہوگاتاہم اس قومی اہمیت کے منصوبے کی فیزیبلٹی کوجلداجلدمکمل کیاجائے۔انہوں نے گومل زام سے60کلومیٹر لمبی کینال ابھی تک خیبرپختونخواحکومت حوالے نہ کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کینال کوجلداجلدصوبائی حکومت کے حوالے کیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ اول