بٹ خیلہ ،متاثرین زلزلہ میں لاکھوں کی امدادی اشیاء تقسیم

بٹ خیلہ ،متاثرین زلزلہ میں لاکھوں کی امدادی اشیاء تقسیم

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ویلج کونسل ابراہیم بٹ خیلہ میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے تقسیم جب تک متاثرین اپنے پاؤں پرکھڑانہیں ہونگے اس وقت تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے اورمتاثرین کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ان خیالاات کااظہاریونین کونسل ابراہیم خیل بٹ خیلہ کے نائب ناظم اورالخدمت فاؤنڈیشن کے صدرعلیم اللہ خان نے متاثرین میں چیک کے تقسیم کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جب تک متاثرین اپنے پاؤں پرکھڑانہیں ہونگے اس وقت تک ہم ان کے حقوق کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب متاثرین کیلئے جوامداددی گئی ہے وہ ناکافی ہے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے ان کے ساتھ بھرپورمالی امدادکیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم ان لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جن کی نقصان نہیں ہوئی ہے وہ متاثرین کے امدادلینے سے گریزکیاجائے کیونکہ یہ اسلامی اخلاقی اورقانونی جرم ہیں انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے جعل سازی کرکے امدادی رقم لی گئی توہم ان کے حمایت نہیں کریں گے اوران کے بھرپورمخالفت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ اول