چارسدہ ،سرڈھیری میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 28 گرفتار

چارسدہ ،سرڈھیری میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 28 گرفتار

چارسدہ (بیورورپورٹ) سرڈھیری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ۔ 10خطرناک اشتہاریوں سمیت 28مشتبہ افراد گرفتار۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوکلا شنکو ف، 2 رائفل ، ایک 303بور رائفل بھی برآمد ۔ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان کی ہدایات پر سرڈھیری تھانہ کے ایس ایچ او عمران خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا ۔ اپریشن کے دوران 10خطرناک اشتہاری مجرمان اکرام ، ساجد ، خیاء خان ، ،عابد ، ظفر علی ، سلمان ۔ خالد ۔ محمد الیاس ۔ اشفاق اور محمد ابراہیم سمیت 28مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ سرچ اپریشن کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دوکلا شنکو ف، 2 رائفل اور ایک 303بور رائفل بھی برآمد کر لی۔

مزید : پشاورصفحہ اول