پینے کے صاف پانی کی سکیموں کے بارے میں تفصیلات 3دسمبر تک فراہم کرنیکی ہدایت

پینے کے صاف پانی کی سکیموں کے بارے میں تفصیلات 3دسمبر تک فراہم کرنیکی ہدایت

  پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر آبنوشی شاہ فرمان نے محکمہ �آبنوشی کے اعلیٰ حکام کو صوبے کے تمام اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی سکیموں کے بار ے میں تفصیلات3دسمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کے روز پشاور میں محکمہ آبنوشی کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں سیکرٹری آبنوشی کے علاوہ صوبہ بھر کے ایکسیئنز،چیف انجینئرز اورسپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی۔صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان نے کہاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی محکمہ آبنوشی کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاے گی۔انہوں نے تمام اضلاع میں صاف پینے کے پانی کی فنکشنل، ڈس فنکشنل،نئی سکیموں اور جن سکیموں کی بحالی کی ضرورت ہے کے بارے میں تفصیلات نیز ا ن سکیموں پر آنے والی لاگت ،درکار مدت اور میپنگ فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وہ ا ن سکیموں کو خود چیک کریں گے ۔شاہ فرمان نے جن اضلاع میں پینے کا صاف پانی نہیں پہنچا وہاں درکار سکیموں،لاگت اور مدت تکمیل کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دن رات کام کریں تاکہ تمام لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کافریضہ پورا ہو سکے۔شاہ فرمان نے واضع کیا کہ محکمہ کے افسران کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،کسی سکیم میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمے میں سزا اور جزا کے نظام پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ اول