گوجرانوالہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے کا بھائی قتل

گوجرانوالہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے کا بھائی قتل

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سابقہ ایم پی اے شبیر مہر کے بھائی کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے شبیرمہر کا بھائی سیٹلائٹ کا رہائشی حفیظ ولد شفیع گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اس کے گھر پر آئے اور دستک دی، حفیظ نے دروازہ کھولا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، حفیظ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر