دسمبر ’’ شیر‘‘ کی فتح کا دن ہو گا، رانا لیاقت علی

دسمبر ’’ شیر‘‘ کی فتح کا دن ہو گا، رانا لیاقت علی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ5دسمبر شیر کی فتح کا دن ہے۔سیالکوٹ کے غیور عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کرمیاں محمد نواز شریف سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کریں گے ۔عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے دوران خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔پاکستان بھر کے عوام میاں محمد نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔مسلم لیگ ن اپنی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ہر باشعور پاکستانی کی آواز بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوااور ملک میں امن و امان کا قیام عمل میں آیا اور حالیہ دور بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے پوری قوم اس بات کی گوا ہ ہے کہ میاں نواز شریف دن رات ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) ہی پا کستا ن کی بقا و سالمیت ، ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی ضما نت ہے حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر