کراچی ، آرام باغ سے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرفہیم گرفتار

کراچی ، آرام باغ سے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرفہیم گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر فہیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر فہیم کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش کئی افراد کے قتل، بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر فرنیچر مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عدالت سے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے اس کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -