ٹڈاپ کیس ،عاصم رضوانی اور یونس رجوانی کی عبوری ضمانت منظور

ٹڈاپ کیس ،عاصم رضوانی اور یونس رجوانی کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث ٹڈاپ کے سابق اکاؤنٹنٹ عاصم رضوانی اور یونس رجوانی کی 50،50ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رجا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سمیت 17 سے زائد ملزمان پر 7 ارب روپے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رجا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے خلاف ٹڈاپ کے 25سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد وکیل صفائی کی جانب سے عدالت کو امین فہیم کے انتقال کی اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر