دبئی میں بیٹھ کرعوام کا فیصلہ کرنے والوں کوحساب دیناہوگا،اسلم ابڑو

دبئی میں بیٹھ کرعوام کا فیصلہ کرنے والوں کوحساب دیناہوگا،اسلم ابڑو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی عوام کے فیصلہ دوبئی میں بیٹھ کرکرنے والوں کواپنی نااہلی حساب دیناہوگا،پیپلزپارٹی سندھ میں دوبئی سیاست سے الیکشن جیتناچاہتی ہے ،دوبئی میں بیٹھے لوگو ں نے سندھ کی سرسبززمینوں کوریگستان ،سرکاری محکموں کو تباہ اورسندھی باشندوں کوروٹی ،روزی کالائن میں کھڑاکرکے قومی خزانہ کولوٹ کر ہمیشہ لوٹ کھسوٹ کی سیاست کوترجیح دی ہے، الیکشن میں ووٹ سندھ کے عوام سے ان کی قسمت کے فیصلے اب دوبئی میں بیٹھ کرکئے جاتے ہیں،نیب کی کارروائیوں کوروکنے کیلئے اینٹی کرپشن کوسرگرم کیاگیاجس کی کارکردکی خودایک سوالیہ نشان ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے میڈیاہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام سے اتنی ہی مخلص ہے توان کی قسمت کے فیصلہ دوبئی نہیں سندھ اسمبلی میں بیٹھ کرکرے اورسندھ کے عوام کواپنی نااہلی کوجواب دے ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ سندھ میں آج بھی لوٹ کھسوٹ کابازارگرم ہے ،جیالی بیوروکریسی نے اپنے کرتوت چھپانے اورنیب کی کارروائیوں سے بچنے کیلئے اینٹی کرپشن کوسرگرم کررکھاہے جس کی کارکردکی خود ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اینٹی کرپشن کرپٹ سیاستدانوں کافائلیں سائیڈ میں لگاکرپیپلزپارٹی سے اپنی وفاداری کاثبوت دے رہی ہے ،حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی اس کاواضح ثبوت ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں پہلے اوردوسرے مرحلہ میں ہونے والی دھادندلی کافوری نوٹس لے اپنی ساکھ بحال کرے ورنہ بلدیاتی الیکشن بھی الیکشن کمیشن کیلئے ایک سوالیہ نشان ہوں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -