،لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

،لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان الیکٹر ک پاور کمپنی کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر میں لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہروں میںآٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک غیر اعلانیہ لو ڈشیڈ نگ کی جارہی ہے جبکہ جیل روڈ سنگل فری منصوبے کے لئے بند کئے گئے فیڈرز دوبارہ چالو نہیں ہو سکے ۔ ارد گرد کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح نو بجے سے بند ہے ۔ بجلی کی بندش کے باعث صارفین عذاب کا شکار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیل روڈ سنگل فری منصوبہ ارد گرد کے رہائشیوں کے لئے عذاب کا باعث بن گیا ۔ منصوے کے باعث آئے روز صبح سے لیکر شام تک بجلی کی بندش کی جاتی ہے ۔منصوبے کے باعث تاروں کی منتقلی کا کام بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز لیسکو کے شعبہ کنسٹریکشن نے منصوبے کے سلسلے میں صبح نو بجے سے لیکر دوپہر تین بجے تک بجلی کی بندش کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز جب شام کو فیڈرز دوبارہ چالو کئے گئے تو تاروں کی توڑ پھوڑ کے باعث گرڈ میں خرابی پیدا ہو گئی ۔دوسری جانب شعبہ کنسٹریکشن کا عملہ اپنے اوقات کے بعد چلے گئے ۔ رات کئے تھے لازنس روڈ سمیت ارد گرد کے علاقے بجلی سے محروم رہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر