سکیورٹی فورسز کا آپریشن،افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز کا آپریشن،افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد گرفتار
سکیورٹی فورسز کا آپریشن،افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد گرفتار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کے علاقہ کوتوالی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کوتوالی کے علاقہ میں کیاگیا۔حراست میں لیئے گئے ان افراد میں 4 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنزپشاور ڈاکٹر میاں سعیدکے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 250 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

مزید : پشاور /اہم خبریں