چند ماہ قبل عامر خان جیسی صورتحال سے گزرا ہوں،اے آر رحمان

چند ماہ قبل عامر خان جیسی صورتحال سے گزرا ہوں،اے آر رحمان
چند ماہ قبل عامر خان جیسی صورتحال سے گزرا ہوں،اے آر رحمان

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے نت نئے واقعات تو سامنے آ ہی رہے ہیں ساتھ ساتھاان لوگوں نے بھی شدت پسندی کیخلاف بولنا شروع کر دیا ہے جو شاید پہلے مصلحتاََ خاموش تھے ۔ایسا ہی ایک نیا انکشاف بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان نے کیا ہے۔عامر خان کی جانب سے آنے والے اس بیان کے بعد کہ ان کی اہلیہ نے ان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، اے آر رحمان نے انکشاف ہے کہ چندماہ پہلے وہ بھی ایسی ہی صورتحال سے گزرے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرقی موسیقی کاعالمی میوزک سے تخلیقی انداز میں حسین امتزاج کرنیوالااے آررحمان اپنے ہی وطن میں خودکوتنہامحسوس کرنے لگاہے۔آسکرانعام یافتہ وہ موسیقاراورگلوکارجوجدید موسیقی میں بھارت کی اہم شناخت بنا اب اسنے عامرخان کاساتھ دیتے ہوئے کہاہے کہ چندماہ پہلے بھارت میں خود ان پربھی زمین تنگ کردی گئی تھی۔

دوروزپہلے عامرخان نے دل کی بات کہی کہ بیوی کہتی ہے بچوں کاکیاہوگا،بھارت چھوڑدو،مودی سرکارکے زیراثربڑھتی انتہاپسندی پرسپرسٹارشاہ رخ بھی سمجھانےکی کوشش کرچکے ہیں کہ تہذیب اپنائی جائے۔

بالی ووڈکے نامورترین موسیقاراے آررحمان بھی اب کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے ایوارڈزواپس کیے انہوں نے شاعرانہ اندازاپنایاجسکے گیت سننے کودنیابےتاب ہواس اے آررحمان کے کنسرٹس دہلی اور اترپردیش کے وزیراعلی نے آخری لمحوں میں منسوخ کردیئے تھے۔ ہندومذہب چھوڑکردائرہ اسلام میں داخل ہونے والے اے آررحمان کہتے ہیں بھارت کوانتہاپسندی نہیں،تہذیب کی مثال بنناچاہیے۔

مزید :

تفریح -