چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل سیشن ججوں کو جبری ریٹائر کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل سیشن ججوں کو جبری ریٹائر کردیا
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل سیشن ججوں کو جبری ریٹائر کردیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 ایڈیشنل سیشن ججوں کو جبری ریٹائر کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نظم و ضبط کیخلاف ورزی پر دو ایڈیشنل سیشن ججوں کو شوکاز نوٹس جاری کیئے تھے لیکن دونوں جج سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نےعابدہ پروین اور محمد آصف سومرو نامی ججوںکو جبری ریٹائرکردیا ہے ۔

جبری ریٹائر کیے گئے دونوں ججوں کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں