پسنی کے قریب بس سے 22مسافر اغوا

پسنی کے قریب بس سے 22مسافر اغوا
پسنی کے قریب بس سے 22مسافر اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسنی (مانیٹرنگ ڈیسک )پسنی کے قریب بس سے 22مسافروں کو اغوا کر لیا گیاہے ۔نامعلوم مسلح افراد نے بس رکوائی اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اسلحے کی نوک پر اتار لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پسنی سے کراچی جانے والی بس کو مکران  کوسٹل ہائی وے پر روکا گیا اور اس میں سوار 22افراد کو نیچے اتار کر اغوا کار اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔اغوا کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔حکا م کا کہنا ہے کہ فی الحال مغویوں یا اغوا کاروں کے حوالے سے معلومات نہیں دے سکتے ،اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد ہی حتمی طور پر ان لوگوں کے بارے میں پتہ چلایا جا سکے گا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغویوں میں زیادہ تر پنجاب کے شہری ہو سکتے ہیں جو عموماََمزدوری کیلئے اس علاقے میں آتے ہیں جبکہ حکام نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ اغوا کار انسانی سمگلر ہو سکتے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کیلئے عام عوام کو تکلیف پہنچاتے ہیں ۔علاوہ ازیں ایف سی حکام نے اغوا کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کیلئے ایف سی نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
قبل ازیں بھی پسنی و گردو نواح کے علاقوں میں لوگوں کے اغوا اور بعدازاں قتل کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں ۔

مزید :

پسنی -