زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی: خواجہ آصف

زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی: خواجہ آصف
زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی: خواجہ آصف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کا عندیہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ ان علاقوں کو نام ببتایا جائے جہاں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لائن لاسز زیادہ ہونے والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی اور کم لائن لاسز والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کم ہو گی جبکہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کر رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -