لی مارکیٹ میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

لی مارکیٹ میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی
لی مارکیٹ میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )لی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دیگر پانچ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی لی مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے جسے پہلے گیس سلنڈر دھماکہ سمجھا گیا تھا میں 6افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے سلیم نامی ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک تھی انہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لی مارکیٹ میں ہونے والے اس دھماکے  کو ابتداء میں گیس سلنڈر دھماکہ سمجھا گیا تاہم بعد میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحقیقات  کیں تو پتہ چلا کہ یہ بم دھماکہ ہے جس میں ادھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے  جائے وقوعہ سے ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ بھی برآمد کیا ہے۔

علاوہ ازیں نیاگولیمار کے علاقے میںپولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

مزید :

کراچی -