نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کا معاملہ، آئی جی سندھ و دیگر افسران پر یکم دسمبر پر فرد جرم عائد کی جائیگی

نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کا معاملہ، آئی جی سندھ و ...
نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کا معاملہ، آئی جی سندھ و دیگر افسران پر یکم دسمبر پر فرد جرم عائد کی جائیگی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے نقاب پوش اہلکاروں کا صحافیوں، گارڈز پر تشدد اور آئی جی سندھ و دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس میں یکم دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی اور دیگر افسروں کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے پیش کئے جانے والی رپورٹ مسترد کر دی جبکہ آئی جی سندھ اور دیگر افسران نے دوبارہ معافی نامہ جمع کرایا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چارج تیار ہے، اسے فریم کریں گے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ جانا آپ کا حق ہے۔

مزید : کراچی /Headlines