عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست
عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان عامر خان کیلئے کئی مشکلات پیدا کر چکا ہے اور اب ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست بھی دیدی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میںبھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہاءپسندوں کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان چلے جائیں اور اگر انہیں بھارت میں رہنا ہے تو ہندو ہونا پڑے گا۔

مزید : بین الاقوامی