بیٹی پر فخر ہے: والدہ مریم مختیار، دعا ہے ہر کسی کو ایسی بہن ملے: بھائی شہریار

بیٹی پر فخر ہے: والدہ مریم مختیار، دعا ہے ہر کسی کو ایسی بہن ملے: بھائی شہریار
بیٹی پر فخر ہے: والدہ مریم مختیار، دعا ہے ہر کسی کو ایسی بہن ملے: بھائی شہریار

  

کراچی (ویب ڈیسک) شہید پائلٹ مریم مختیار کی والدہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے، مریم دوسروں کا خیال رکھتی تھی۔ مریم کہتی تھی مما میں چاند ہوں میں کہتی تھی تم مون نہیں سن ہو سن کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔ مریم کو بے نظیر بھٹو کی مثال دیا کرتی تھی۔ میری بیٹی شیر کی طرح دنیا سے رخصت ہوئی۔ مریم ذہین اور بہت خوش مزاج تھی۔ مریم کے بھائی شہریار نے کہا کہ مریم سے اچھی بہن نہیں ہو سکتی۔ مریم کی وجہ سے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں کی۔ مریم اور میں دوستوں کی طرح تھے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر بھائی کو ایسی بہن دے۔

مزید :

کراچی -