غیراخلاقی میلہ پر سابق ایم پی اے ارشاد سیال پر مقدمہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ‘ماسٹر مائنڈ جمشید دستی ہیں: سیال کوئی تعلق نہیں: ایم این اے /8 گرفتار

غیراخلاقی میلہ پر سابق ایم پی اے ارشاد سیال پر مقدمہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب ...
غیراخلاقی میلہ پر سابق ایم پی اے ارشاد سیال پر مقدمہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ‘ماسٹر مائنڈ جمشید دستی ہیں: سیال کوئی تعلق نہیں: ایم این اے /8 گرفتار

  

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفر گڑھ میں غیراخلاقی میلہ منعقد کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ارشد سیال پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ارشد سیال نے ویڈیو کو سیاسی مخالفین کا کھیل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا کو جاری ویڈیو میں مبینہ طور پر مظفر گڑھ کے علاقے ٹھٹھہ سیال میں میلے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ میلے میں غیراخلاقی رقص کیا گیا جسے میڈیا نے ٹی وی پر دکھانے سے معذرت کر لی۔ اس غیراخلاقی محفل میں بچوں، جوانوں، بوڑھوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹی وی پر خبر نشر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے ارشد سیال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او اویس احمد کا کہنا تھا میلے میں موجود سکیورٹی اہلکار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حفاظت پر مامور تھے۔ رقص کے مناظر اصل ہیں یا نہیں اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ارشد سیال نے نجی ٹی وی کو بتایا وہ گزشتہ 32 سال سے میلہ منعقد کرتے آ رہے ہیں حلفیہ کہتے ہیں میلے میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ رقص کے مناظر جعلسازی سے جوڑے گئے ہیں، اس سارے کھیل کے ماسٹر مائنڈ جمشید دستی ہیں جبکہ جمشید دستی نے اپنی صفائی میں کہا ہے اس واقعہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کی سرپرستی میں کئی برسوں سے یہ سب کچھ ہوتا آ رہا ہے۔میلے میں غیراخلاقی رقص کیا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق رقص کرنے والے چار خواجہ سراءبھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ میلے میں کسی خاتون کے رقص کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید : مظفرگڑھ