وزیراعظم کا شہید پائلٹ مریم کے والد کو فون،اظہار تعزیت،جذبات سے بھر پور جملوں کا تبادلہ

وزیراعظم کا شہید پائلٹ مریم کے والد کو فون،اظہار تعزیت،جذبات سے بھر پور ...
وزیراعظم کا شہید پائلٹ مریم کے والد کو فون،اظہار تعزیت،جذبات سے بھر پور جملوں کا تبادلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز پاک فضائیہ کی ایک تربیتی پرواز کو پیش آنے والے حادثے میں شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کے والد سے وزیراعظم نوازشریف نے تعزیت کی ہے۔اظہار تعزیت کرنے کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے مریم مختار کے والد کرنل ریٹائرڈ مختار کو ٹیلی فون کیا اس موقع پر دونوں کے درمیان جذباتی جملوں کااظہار کیا گیا ۔وزیراعظم کی تعزیت پر مریم مختا ر کے والد کا کہناتھا کہ مریم میری ہی نہیں آپ کی بھی بیٹی ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ یقینا مریم میری ہی نہیں پوری قوم کی بیٹی تھی ۔وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی پہلی شہیدخاتون پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم کی بے مثال قربانی پورے ملک کے لیئے فخر کا باعث ہے، ان کی شہادت پورے ملک کی بخشش کا سبب بنے گی۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پورے ملک کی خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا تھا ۔مریم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے انہیں آبائی قبرستان میں اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ وز میاں والی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے معاون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم شہید جبکہ سکوارڈن لیڈرزخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -