روسی طیارہ ’نیچے‘ آتے ہی تیل کی قیمتیں ’اوپر‘پہنچ گئیں

روسی طیارہ ’نیچے‘ آتے ہی تیل کی قیمتیں ’اوپر‘پہنچ گئیں
روسی طیارہ ’نیچے‘ آتے ہی تیل کی قیمتیں ’اوپر‘پہنچ گئیں

  

نیویارک (ویب ڈیسک) ترکی کی جانب سے شامی سرحد پر روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جنوری کے سودے 1.12 ڈالر سے لے کر 42.87 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔لندن میں یورپی بینچ مارک برینٹ آئل کے جنوری کے سودے 1.29 ڈالر سے 46.12 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے خطے میں تنائو کے باعث قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ صورتحال مزید خراب ہونے سے تیل کی سپلائی پر اثر پڑے گا۔

مزید : بزنس