ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ،طالبان نے 13افغان فوجی یرغمال بنالیے

ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ،طالبان نے 13افغان فوجی یرغمال بنالیے
ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ،طالبان نے 13افغان فوجی یرغمال بنالیے

  

کابل (ویب ڈیسک)افغان طالبان نے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے ایک حکومتی ہیلی کاپٹر میں سوار تیرہ افغان فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ صوبہ فریاب کی پولیس کے مطابق جہاں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ہوئی وہ علاقہ طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔ فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر تھا، جس نے حکومت کے ساتھ فوجیوں کی نقل و حرکت میں مدد فراہم کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔

مزید : بین الاقوامی