ریحام خان نے پاکستان واپسی پر سکیورٹی مانگ لی

ریحام خان نے پاکستان واپسی پر سکیورٹی مانگ لی
ریحام خان نے پاکستان واپسی پر سکیورٹی مانگ لی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حکومت سے پاکستان واپسی پر سکیورٹی مانگ لی ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور دیگر شر پسند عناصر کی طرف سے انہیں خطرات کا سامنا ہے ، ریحام خان کے پاکستان میں قریبی دوست ان کی سکیورٹی کیلئے حکام سے رابطے کرینگے ، ریحام خان یکم دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان پہنچ جائینگی ، وہ نجی ٹی وی پر خصوصی شو کریں گی ،ان کی واپسی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، ریحام خان یکم دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے پہنچیں گی۔

مزید : اسلام آباد