عمران خان 63 برس کے ہوگئے، آج لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے

عمران خان 63 برس کے ہوگئے، آج لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے
عمران خان 63 برس کے ہوگئے، آج لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے عمر کی 63 بہاریں دیکھ لیں اور آج وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان 25 نومبر1952ءکو اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے جو آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہورمیں کیتھیڈرل سکول اورایچیسن کالج،لاہورسے حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہاں رائل گرائمر سکول میں پڑھا اورپھر آکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔ عمران خان نے 25 اپریل 1996ءکو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انہیں کامیابی نہ مل سکی لیکن پھروہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت انہوں نے پاکستانی عوام، خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ دوسری جانب عمران خان آج مختصر دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ یونیورسٹی گرائونڈ میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرینگے جب کہ عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں۔ انہیں میانوالی میں حلقہ این اے71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال اور بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔عائلہ ملک نے ضلع کونسل میانوالی میں پی ٹی آئی کا چیئرمین لانے کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -