کرنسی سمگلنگ کیس، عدالت کا ڈالر گرل ایان علی کو پاسپورٹس واپس کرنے کا حکم

کرنسی سمگلنگ کیس، عدالت کا ڈالر گرل ایان علی کو پاسپورٹس واپس کرنے کا حکم
 کرنسی سمگلنگ کیس، عدالت کا ڈالر گرل ایان علی کو پاسپورٹس واپس کرنے کا حکم

  


راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ڈالر گرل ایان علی کے پاسپورٹس واپس کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے پاسپورٹس واپس کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ماڈل کو 10، 10لاکھ روپے کے دوضمانتی مچلکوں کے عوض ان کے پاسپورٹس واپس کر دیئے جائیں ۔ ایان علی کے پاسپورٹس مال مقدمہ ہیں اور جب جب عدالت طلب کرے گی تووہ پاسپورٹس واپس جمع کروانے کی پابند ہیں ۔  اگر ایان علی بیرون ملک جانے کے بعد پاکستان واپس نہیں آتی ہیں تو ان کی جائیداد ضبط  کر لی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی