جہاں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ،وزیر بجلی

جہاں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ،وزیر بجلی
جہاں بجلی چوری ہورہی ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ،وزیر بجلی

  

اسلام آباد (مانیٹڑنگ ڈیسک )وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ حکومت چھوٹے ، درمیانے اور بڑے پن بجلی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ملک میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ یکساں پالیسی کے تحت شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ بجلی چوری کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے چند ماہ کے دوران بجلی کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی یونٹ تک کمی کی ہے۔

عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتر ی کیلئے پانچ سالہ پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پانی وبجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ حکومت چھوٹے ، درمیانے اور بڑے پن بجلی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک میںتوانائی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں