تارکین وطن کیلئے بری خبر،فرانسیسی وزیراعظم کا مزید مہاجرین قبول کرنے سے انکار
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )مشقت اور مصیبتیں جھیلنے والے تارکین وطن کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے ،فرانسیسی وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مہاجرین کو پناہ دینے کے اعتبار سے اپنی سکت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔ والس نے یہ بات بدھ کے روز جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ والس نے کہا کہ اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی رہنماو¿ں نے یہ بات واضح انداز میں نہ کہی تو یہ باتیں یورپی عوام کہنے لگیں گے۔