برازیل کا آرمی چیف کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ، اعزاز پانے والے پہلے ایشیائی بن گئے

برازیل کا آرمی چیف کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ، اعزاز پانے والے پہلے ایشیائی بن ...
برازیل کا آرمی چیف کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ، اعزاز پانے والے پہلے ایشیائی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ دیا گیا ہے اور وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیاءکی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔  پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ دینے کیلئے ساﺅ پالو کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیاءکے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -