نازیبا نعروں نے میرا موقف درست ثابت کر دیا،عامر خان کا انتہا پسندوں کو جواب

نازیبا نعروں نے میرا موقف درست ثابت کر دیا،عامر خان کا انتہا پسندوں کو جواب
نازیبا نعروں نے میرا موقف درست ثابت کر دیا،عامر خان کا انتہا پسندوں کو جواب

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )احتجاج اورپوسٹر جلائے جانے جیسی تلخیاں عامر خان سے آزادی اظہار کا حق نہ چھین سکیں ،انتہا پسند بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر ستار عامر خان نے انتہا پسندوں کی جانب سے متعصبانہ رویہ اختیار کیئے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے انٹرویو پر قائم ہوں ،شدت پسندوں کی جانب سے احتجاج اور پوسٹر جلائے جانے پر بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ نازیبا نعروں نے میرا موقف درست کردیا ہے،مجھے بھارت مخالف کہنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بھارتی ہونے پر مجھے فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،میرا اور میری اہلیہ کا ملک چھوڑ کر کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے ۔بھارت میرا ملک ہے اور میں اس سے پیار کرتا ہوں ۔

مزید :

تفریح -اہم خبریں -