روسی طیارے کی تباہی نے شام کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ، میرکل

روسی طیارے کی تباہی نے شام کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ، میرکل
روسی طیارے کی تباہی نے شام کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ، میرکل

  


برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ترکی کے ہاتھوں روسی طیارے کی تباہی نے شام کی  صورت حال کے سیاسی حل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ میرکل نے کہا کہ اب ہر طریقے سے یہ کوشش کی جانا چاہیے کہ صورت حال مزید کشیدہ نہ ہو۔ بدھ کے روز جرمن پارلیمان کے ایوانِ زیریں میں خطاب کے دوران میرکل نے کہا کہ ہر ملک کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حدود کا دفاع کرے مگر ساتھ ہی یہ بھی واضح ہے کہ شام اور آس پاس کے علاقے کی صورت حال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد گزشتہ روز انہوں نے ترک وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات بھی کی۔

مزید : بین الاقوامی