آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف امور میں تعاون پر اتفاق

آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف امور میں تعاون پر اتفاق
آرمی چیف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف امور میں تعاون پر اتفاق

  


ساﺅ پالو (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق تعاون پر اتفاق کیساتھ ساتھ دفاعی شعبے اورسیکیورٹی چیلنجز سے متعلق تعاون پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں برازیل اولمپکس 2016ءمیں سیکیورٹی اسسٹنس پر بھی بات چیت کی گئی اور انسداد منشیات کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں