کراچی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کیا، 28 نومبر کی ریلی میں عمران خان بھی شریک ہوں گے: سراج الحق

کراچی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کیا، 28 نومبر کی ریلی ...
کراچی کی خوشحالی اور ترقی کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کیا، 28 نومبر کی ریلی میں عمران خان بھی شریک ہوں گے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی خوشحالی اور ترقی کو ناگزیر سمجھتے ہیں اور اس کیلئے ہی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔ 28 نومبر کو کراچی میں بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں عمران خان بھی شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ماضی میں حکومت کرنے والوں نے ایک دوسرے کا احتساب نہیں کیا اور ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالا۔ اب بھی ”سٹیٹس کو“ کی قوتیں متحرک ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر بہت بڑا سوالیہ نشان موجود ہے اور بہت سے تحفظات ہیں، پانچ دسمبر کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افسران کی تقرری کا عمل شفاف بنایا جائے اور پولنگ سٹیشنز کے اندر فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 28 نومبر کو کراچی میں بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں عمران خان بھی شریک ہوں گے۔