اجنبی لوگوں سے کیسے بات کی جائے؟ اگر آپ شرمیلے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

اجنبی لوگوں سے کیسے بات کی جائے؟ اگر آپ شرمیلے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں
اجنبی لوگوں سے کیسے بات کی جائے؟ اگر آپ شرمیلے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

  


نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اجنبی لوگوں سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں یا سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے تو پریشان نہ ہوں اور ذیل میں بتائی گئی باتوں کو آزما کردیکھیں۔

دوسرے کی بات توجہ سے سنیں

جب بھی بات شروع ہوتو آپ کو چاہیے کہ دوسرے کی بات انتہائی توجہ سے سنی جائے اور وقتاًفوقتاًاس میں کچھ کہا جائے،اس طرح دوسرے انسان کو آپ کی یہ عادت پسند آئے گی اور خاموشی کی دیوار ٹوٹے گی۔

مشترکہ دلچسپی پر بات کریں

آپ کو چاہیے کہ اجنبی شخص کے ساتھ مشترکہ دلچسپی پر بات کریں کہ اس طرح آپ کو ذہنی ہم آہنگی بنانے میں مددملے گی۔

متنازعہ باتوں سے اجتناب کریں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ متنازعہ موضوعات پر گفتگو کرکے دوستوں کو بھی اپنا دشمن بنا لیتے ہیں لہذا ایسے موضوع چنیں جن میں اس بات کا امکان نہ ہو کہ کوئی اختلاف پیدا ہوسکتا ہے۔

اخبار یا خبر پڑھیں

ایک اور اچھا طریقہ اجنبی شخص کے ساتھ کوئی خبر شیئر کرنا ہے۔آپ کوئی دلچسپ خبر پڑھ کر سنائیں اور کوشش کریں کہ خبر میں کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے کوئی بدمزگی پیدا ہونے کا امکان ہو۔

اختلاف کی صورت میں تہذیب

اگر بات میں اختلاف ہوجائے تو تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کہ اس طرح اجنبی شخص آپ کے حسن اخلاق سے متاثرہوگا اور آپ کا دوست بن جائے گا۔

کپڑوں کی تعریف

آپ چاہیں تو اجنبی شخص کے کپڑوں اور جوتوں کی تعریف کرسکتے ہیں،یہ طریقہ بات کرنے کے لئے کافی پرانا ہے لیکن کئی موقعوں پر یہ کافی آزمودہ پایا گیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس