نیب سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرے گا

نیب سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرے گا
نیب سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہا ئی کمشنر واجد شمس الحسن کوطلب کرنے کے لیے دوسرا نوٹس جاری کر ے گا ۔واجد شمس الحسن کا کہنا ہے کہ ابھی نیب کا نوٹس نہیں ملا ،اخبار سے پتا چلا نیب نے طلب کیا ہے ۔جب نوٹس ملا تو دیکھ کر ہی جواب دوں گا ۔جیو نیوز کے مطابق واجد شمس الحسن نے کہاسفارتخانے کے تمام معاملات آڈٹ اینڈ اکاوٹنس کے سینئر افسر کی نظر سے گزرتے ہیں ،سفارتخانے میں آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے گریڈ 20کا افسر موجو د ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ہائی کمشنر کوئی غلط کام نہیں کیا،اچھا برا وقت دیکھ رکھا ہے ،مجھے بدنام کرنے سے گریز کیا جائے ۔

مزید :

اسلام آباد -