ملک سے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے :صدر ممنون حسین

ملک سے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے :صدر ممنون حسین
ملک سے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے :صدر ممنون حسین

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور قومی اداروں پر پر جھوٹ ، دھوکہ دہی اوربددیانتی کی بنیاد پر تنقید اور بے معنی الزامات کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے تاکہ ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیاجاسکے ، قوم اپنی قیادت کا انتخاب کرتے وقت سچے اور ایمان دار لوگوں پر اعتماد کرے اور ایسے لوگوں کو نظر انداز کردے جنھوں نے ملک کو ترقی سے محروم رکھا اور مسائل پیدا کیے،نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی” اچیو منٹ ایوارڈ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عوام حکومت کا ساتھ دیں اور جو لوگ اپنے معمولی مفادات کی خاطر ان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں قوم انھیں مسترد کردے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل اور کسی رکاوٹ کے بغیر اس کے فعال ہوجانے میں ہی ملک کا مفاد وابستہ ہے کیونکہ طویل اقتصادی مسائل سے نمٹنے اور قومی معیشت کے احیاکا سب سے مو¿ثر اور بہتر طریقہ یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں جن میں بجلی کی پیداوار کے منصوبے اور برآمدات کے اضافے کے لیے اقدامات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔انھوں نے یقین دلایا کہ اگلے دو سے ڈھائی برسوں کے دوران ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید : قومی