گل احمد کی ونٹر کلیئرنس سیل کا آغاز

گل احمد کی ونٹر کلیئرنس سیل کا آغاز
گل احمد کی ونٹر کلیئرنس سیل کا آغاز

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیشن اور ملبوسات کی دنیا میں شائد ہی کوئی اور نام گل احمد کی طرح مقبول ہو۔ ہر طبقے اور ہر ذوق کے افراد کے لئے جدید ترین اور دلکش انداز کی مصنوعات متعارف کروانا گل احمد کا امتیازی وصف قرار پایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں اور بیرون ملک بسنے والے کرم فرما کوالٹی، جدت اور نفیس ذوق سے ہم آہنگ مصنوعات کے لئے صرف گل احمد پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔

گل احمد کی طرف سے بھی کرم فرماﺅں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاندار خدمات پیش کرنے کی کاوش ہمہ وقت جاری رہتی ہے، اور خصوصاً موسم سرما کا شاندار سیل میلہ تو اس کاوش کا نقطہ عروج ثابت ہوتا ہے، جس کے لئے گل احمد کے اندرون و بیرون ملک مقیم کرم فرما سال بھر منتظر رہتے ہیں۔

دلکشی اور معیار میں اپنی مثال آپ گل احمد کے ملبوسات و دیگر مصنوعات کی ارزاں ترین قیمتوں پر فروخت سے مزین یہ سالانہ سیل میلہ ایک دفعہ پھر آن پہنچا ہے، اور اس بار 70 فیصد تک رعایت کی ناقابل یقین پیشکش کے علاوہ تمام مصنوعات کی آن لائن دستیابی بھی صارفین کے دل موہ لینے کے لئے تیار ہے۔گل احمد کی ونٹر کلیئرنس سیل کا آغاز آن لائن 26 نومبر جبکہ اسٹورز میں 28 نومبر سے ہورہا ہے.

"ونٹر کلیئرنس سیل" میلے میں ہمہ رنگ فیبرک، خواتین کے ملبوسات، مردانہ ملبوسات اور گھریلو استعمال کی ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت وسیع تررینج پیش کی جارہی ہے۔ مردوں کے لئے خاکی پتلون، ڈینم اور جینس پینٹس ، آفس شرٹس ، پولو اور ریگولر ٹی شرٹس بھی دستیاب ہیں.

زنانہ و مردانہ ملبوسات کی طرح ہی گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی وسیع ورائٹی بھی سرما سیل میلے کا حصہ ہوگی، جس میں بیڈ شیٹس، باتھ ایکسیسریز، ہوم ڈیکور آئٹمز اور کچن ایکسیسریز وغیرہ نمایاں ہیں۔

چونکہ زبردست مقبولیت رکھنے والی موسم سرما کی سیل سے فائدہ اٹھانے کے لئے کرم فرماﺅں کا ایک سیلاب ملک بھر میں قائم گل احمد کے ٦٥ سٹورز کی طرف امڈ آتا ہے، لہٰذا تمام مصنوعات کی آن لائن دستیابی خصوصاً ان کرم فرماﺅں کے لئے بہت ہی دلکش پیشکش ہے کہ جو گاہکوں سے کھچا کھچ بھرے گل احمد آئیڈیاز سٹورز پر اپنی من پسند مصنوعات تک رسائی میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔اب یہ گاہک دنیا بھر میں کہیں بھی اپنے گھر بیٹھے بٹھائے ہی با آسانی اپنی پسندیدہ مصنوعات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ اشیا پر ٧٠ فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں. سچ پوچھیں تو تمام مصنوعات کی آن لائن پیشکش نے موسم سرما کی شاندار سیل کا لطف دوبالا کردیا ہے۔

یہ منفرد پیشکش گل احمد کے جنرل مینجر برائے ای کامرس بزنس یونٹ کے ان الفاظ کی عملی تصویر نظر آتی ہے،

”آئیڈیاز ہمیشہ سے منظر نامے پر اختراع پسندی میں نمایاں ترین رہا ہے۔ اس سال ہم انٹی گریٹڈ آن لائن ایکسپیرئنس کے ساتھ اپنی مقبول ترین سرما سیل میں ایک نئی جہت کا اضافہ کررہے ہیں۔ ہم پہلے 10 دن کے لئے ہر دن نئی ہاٹ ڈیلز کا اعلان کریں گے، جن کے ساتھ مقابلے اور توجہ کھینچ لینے والا آن لائن تجربہ بھی شامل ہوگا۔“

گل احمد کی دنیائے ہزار رنگ میں پلک جھپکتے میں پہنچنے کے لئے آپ ویب سائٹ https://www.gulahmedshop.com یا فیس بک پیجز facebook.com/GulahmedFashion اور facebook.com/GulahmedIdeas کو استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں