دوحہ میں شدید بارشیں، سیلابی ریلے کا سعودی عرب کی طرف رخ، سعودی حکام نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے

دوحہ میں شدید بارشیں، سیلابی ریلے کا سعودی عرب کی طرف رخ، سعودی حکام نے ...
دوحہ میں شدید بارشیں، سیلابی ریلے کا سعودی عرب کی طرف رخ، سعودی حکام نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے

  

دوحہ,ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سیلابی ریلے کا رخ سعودی عرب کی طرف ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب نے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔سعودی عرب میں بدھ کو بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ریاض اور قسیم شہر میں تمام سکول بند کر دیئے گئے ۔ ان شہروں میں سارا دن بارش ہوتی رہی اور متعدد حادثات بھی ہوئے۔550قومی اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ حکام نے جمعرات کوریاض میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں بھی شدید بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں لیکن حکام نے ان بارشوں کو کسی طوفان سے مشابہ ہونے کی تردید کی ہے۔موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعرات کو بھی تیز ہواوں اور طوفان کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ان حالات میں ڈرائیور ساحلی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں اور گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھیں

مزید : بین الاقوامی