چین کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کو سگریٹ پینے سے منع کیا تو آگے سے ایسا جواب ملا کہ ہوائیاں اُڑگئیں، ایک واقعہ جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

چین کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کو سگریٹ پینے سے منع کیا تو آگے ...
چین کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کو سگریٹ پینے سے منع کیا تو آگے سے ایسا جواب ملا کہ ہوائیاں اُڑگئیں، ایک واقعہ جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کمپنی فوکسکون کے چیئرمین نے کمپنی کی ایک فیکٹری میں چہل قدمی کے دوران دو نوجوان ملازمین کے پاس سے گزرتے ہوئے انہیں سگریٹ پینے سے منع کیا تو انہیں ایسا گستاخانہ جواب مل گیا کہ جسے کوئی چپڑاسی بھی سننا پسند نہیں کرے گا۔

مزید جانئے: دوران پرواز زمین پر کھڑے شخص کی ایسی حرکت کہ پائلٹ کی بینائی چلی گئی، ایسا کیسے ممکن ہے؟ آپ بھی انتہائی حیرت انگیز واقعہ کے بارے میں جانئے

چینی میڈیا کے مطابق شین زین شہر میں واقع فوکسکون کی فیکٹری میں اس کمپنی کے بانی اور چیئرمین ٹیری گاﺅ نے ایک ڈائننگ ہال کے قریب کھڑے دو نوجوانوں کو دیکھا جو سگریٹ پی رہے تھے۔ ٹیری گاﺅ نوجوانوں کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ وہ نوسموکنگ ایریا میں سگریٹ پی رہے ہیں، لہٰذا سگریٹ بجھا دیں۔ نوجوانوں کی بدقسمتی دیکھئے کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ دس لاکھ سے زائد ملازمین والی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کمپنی کے باس سے بات کررہے ہیں۔ ایک نوجوان غصے سے بولا ”تم کون ہو بھئی؟ تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ جاﺅ اپنا کام کرو۔“ ٹیری گاﺅ یہ جواب سن کر دم بخود رہ گئے۔ انہوں نے فیکٹری کے منیجر کو موقع پر طلب کیا اور سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدتمیز ملازمین کے ساتھ ساتھ منیجر کو بھی درست کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوکسکون کو اس قسم کے ملازموں کی ضرورت نہیں۔ اس دلچسپ واقعے کا کچھ حصہ ویڈیو ریکارڈنگ کی صورت میں انٹرنیٹ تک بھی پہنچ گیا جس کے بعد یہ مختصر ویڈیو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر دیکھی جارہی ہے۔

فوکسکون کمپنی کی فیکٹریاں دنیا بھر میں واقع ہے اور یہ دنیا کی دیگر کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو الیکٹرونکس سامان فراہم کرتی ہے، جن میں ایپل جیسی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -