یوتھ کنونشن میں کارکنو ں کا شور شرابہ ،عمران خان غصے میں آگئے

یوتھ کنونشن میں کارکنو ں کا شور شرابہ ،عمران خان غصے میں آگئے
یوتھ کنونشن میں کارکنو ں کا شور شرابہ ،عمران خان غصے میں آگئے

  


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں ہونے والے ” یوتھ کنونشن “کے دوران اُس وقت شدید غصے میں آ گئے جب اُن کی تقریر سے قبل کارکنوں کی نعرے بازی ، بدنظمی اور شور شرابہ حد سے بڑھ گیا ۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان یوتھ کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے ڈائس پر آئے تو نوجوان کارکنوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی شروع کر دی اور بعد ازاں یہ شور کی صورت اختیار کر گئی ۔ کارکنوں کو خاموش کرانے کی کوششوں پر ناکامی پر عمران خان نے ایک موقع پر شور کرنے والے ورکرز کو ”یوتھ کنونشن “سے زبردستی نکالنے کی بھی ہدائت کی پھر بھی شور کم نہ ہوا تو عمران خان کو ”دھمکی “ دینا پڑی کہ اگر 5گننے تک خاموشی نہ ہوئی تو وہ تقریب چھوڑ کر چلے جائیں گے ،کپتان کی دھمکی کام کر گئی اور ان کے 5گننے سے پہلے ہی کنونشن میں خاموشی چھا گئی ۔ خاموشی ہو نے پر عمران خان نے کہا کہ آپ نوجوانوں نے 126روز کے دھرنے سے بھی کچھ نہیں سیکھا لگتا ہے” ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں“ آپ کی مزید تربیت ہونا باقی ہے۔

مزید : لاہور