ترک سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ،حملے میں بچ جانے والے روسی پائلٹ کا پہلا بیان

ترک سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ،حملے میں بچ جانے والے روسی پائلٹ کا پہلا ...
ترک سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ،حملے میں بچ جانے والے روسی پائلٹ کا پہلا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والے روسی طیارے میں موجود بچ جانے والے روسی پائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حکام نے روسی طیارہ گرانے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی تھی ۔روسی کیپٹن کانسٹن ٹن موراختن نے بتا یا کہ طیارے شامی سرحدی حدود میں تھا اور ہم نے کسی قسم کی سرحدی خلاف ورزی نہیں کی ۔روسی حکام کے مطابق کپتان کانسٹن ٹن موراختن کو سپیشل فورسز کی جانب سے 12گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ریسکیو کرکے شام میں موجود روس کی ائیر بیس پر لایا جا چکا ہے ۔