شیخوپورہ ہنگامہ آرائی کیس: 13ماہ کے بچے کی طرف سے درخواست ضمانت دائر،پولیس کا اسے ملزم ماننے سے انکار

شیخوپورہ ہنگامہ آرائی کیس: 13ماہ کے بچے کی طرف سے درخواست ضمانت دائر،پولیس کا ...
شیخوپورہ ہنگامہ آرائی کیس: 13ماہ کے بچے کی طرف سے درخواست ضمانت دائر،پولیس کا اسے ملزم ماننے سے انکار

  

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے شیخوپورہ ہنگامہ آرائی کیس میں دو ملزمان شہباز اور شکیل کا5روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت میں وکیل صفائی نے 13 ماہ کے بچے کو ضمانت کے لئے پیش کیا توپولیس نے بچے کوملزم ماننے سے انکار کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 13ماہ کابچہ سائلین کی توجہ کامرکز بنارہا، عدالت میں شیخوپورہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے کیس میں 2ملزمان شکیل اور شہباز کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔ اس موقع پرعدالت میں وکیل صفائی لطیف سراایڈووکیٹ نے 13 ماہ کے بچے کوبھی پیش کیااور بتایاکہ پولیس نے88ملزمان میں 13ماہ کے بچے ا قدس خالدکوبھی دہشت گردقراردے کراس کانام ایف آئی آر میں شامل کیاہے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھاتواس نے تردید کی، تفتیشی کاکہنا تھا کہ انہوں نے بچے کوملزم نامزدنہیں کیا،بچے کانام اقدس خالدولدخالدہے جبکہ ایف آئی آرمیں اقدس خالد ولدمنظوردرج ہے،ان کاملزم 30،35 سال کاہے۔اقدس خالدولدمنظور کوآئندہ پیشی پرگرفتار کرکے پیش کردیاجائے گا۔عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعددوملزمان شکیل اورشہبازکاپانچ روزکاجسمانی ریمانڈ دے دی

مزید : لاہور