صحت مند بچوں کیلئے وہ ایک غذاءجو حاملہ خواتین کو ہر صورت استعمال کرنا چاہیے، ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

صحت مند بچوں کیلئے وہ ایک غذاءجو حاملہ خواتین کو ہر صورت استعمال کرنا چاہیے، ...
صحت مند بچوں کیلئے وہ ایک غذاءجو حاملہ خواتین کو ہر صورت استعمال کرنا چاہیے، ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حاملہ خواتین صحت مند بچے کی پیدائش کے لیے طرح طرح کے غذائی مرکبات استعمال کرتی ہیں لیکن اب ماہرین نے ایک ایسی غذا بتا دی ہے جو ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں بننے والی خواتین کو فولک ایسڈ(Folic acid) لازمی استعمال کرنا چاہیے ۔ فولک ایسڈ میں وٹامن اے اور بی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو بالعموم بچے کی مجموعی جسمانی نشوونما اور بالخصوص دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی صحت مندانہ بڑھوتری کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو حمل سے قبل اور حمل کے پہلے تین ماہ کے دوران روزانہ 400مائیکروگرام فولک ایسڈ استعمال کرنا چاہیے۔

مزید جانئے: صرف3 منٹ میں دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کیلئے آسان ترین قدرتی نسخہ

برطانیہ کے ان محققین نے 1991ءسے 2011ءکے دوران 19ممالک میں پیدا ہونے والے ایک کروڑ سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملک میں حاملہ خواتین کے لیے فولک ایسڈ کا استعمال لازمی قرار دیا جائے کیونکہ ہدایات کے باوجود خواتین اس کے استعمال میں غفلت برتتی ہیں اور ملک میں پیداہونے والے بچوں میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے پیدائشی نقائص کی شرح بدستور بہت زیادہ ہے۔ اس پر قابو پانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ فولک ایسڈ کا استعمال قانونی طور پر لازمی قرار دے دیا جائے تاکہ کوئی خاتون بھی لاپرواہی نہ کرے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اسقاط حمل کی بڑھتی شرح کی بھی یہی وجہ ہے کہ خواتین وٹامن فولک ایسڈ استعمال نہیں کرتیں اور ان میں وٹامنز کی کمی ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت