افغانستان میں ڈرون حملہ ،اہم ٹی ٹی پی کمانڈر سید سجنا کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات،12شدت پسند ہلاک

افغانستان میں ڈرون حملہ ،اہم ٹی ٹی پی کمانڈر سید سجنا کی ہلاکت کی متضاد ...
افغانستان میں ڈرون حملہ ،اہم ٹی ٹی پی کمانڈر سید سجنا کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات،12شدت پسند ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے علاقے ڈمہ میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 12شدت پسند ہلا ک ہوگئے ہیں جن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے تین اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے ڈمہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے جس کے باعث 12شدت پسند ہلاک جبکہ 20سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر خان سید سجنا ،کمانڈر نعیم کوچی اور کفایت کوچی شامل ہیں ۔دوسری طرف طالبان ذرائع نے  خان سید سجناکی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تاہم دیگر دو کمانڈرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔