خدمت کی سیاست سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی:حمزہ شہباز شریف

خدمت کی سیاست سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی:حمزہ شہباز شریف
خدمت کی سیاست سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی:حمزہ شہباز شریف

  


اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک )رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی، چوہدری ریاض الحق جج ہمارے کارکن تھے او ر ان کو کامیاب کرا کے اوکاڑہ کی عوام نے مسلم لیگ ن سے ہی محبت کا ثبوت دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں” اظہار تشکر کنونشن “سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ جسے عزت دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ، ہم نے آئندہ اڑھائی برسوں میں لوگوں کی خدمت سے انسانی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ قادر آباد پراجیکٹ،نیلم جہلم پراجیکٹ ،تربیلا ڈیم کی توسیع کے منصوبوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی اور 2018کے الیکشن سے پہلے ملک میں ضرورت سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں تاریخی زرعی کسان پیکج سے کسانوں کی مشکلات کم ہوئی ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا ۔قبل ازیں نو منتخب ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے اظہار تشکر کنونشن میں سپاسنامہ پیش کیا اوکاڑہ کے عوام کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کام کریں گے ۔

مزید : اوکاڑہ