اچھے اوربرے ریسٹورنٹ میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ماہر نے گاہکوں کو نشانیاں بتادیں، مشکل حل کردی

اچھے اوربرے ریسٹورنٹ میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ماہر نے گاہکوں کو نشانیاں بتادیں، ...
اچھے اوربرے ریسٹورنٹ میں کیا فرق ہوتا ہے؟ ماہر نے گاہکوں کو نشانیاں بتادیں، مشکل حل کردی

  


لندن(نیوزڈیسک)ریسٹورنٹ میں کھانا تو اکثر سب لوگ کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اچھے اور برے ریسٹورنٹ میں کیا فرق ہوتاہے،آئیے آپ کو ایک ماہر رچرڈ میکومب کی زبانی ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

لمبا اور فینسی مینیو

رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر مینیو لمبا اور فینسی نظر آئے تو اس پر خوش ہونے اور ریسٹورنٹ کی تعریف کرنے کی بجائے یہ دیکھیں کہ کھانے کا ذائقہ کیسا ہے۔اگر مینیو غیر ضروری طور پر لمبا کیا گیا تو پھر قوی امکان ہے کہ یہ ریسٹورنٹ کھانے پر توجہ دینے کی بجائے صرف لمبے مینیو سے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔کچن سٹاف کے لئے بھی یہ انتہائی مشکل کام ہے کہ وہ اتنے سارے مینیوز کی تیاری میں اچھا کھانا بناسکیں لہذا ایسے ریسٹورنٹ کا رخ کریں جس کے مینیو میں بہت زیادہ کھانے نہ ہوں۔

عجیب و غریب ڈشزاور پیچیدہ کھانے

کچھ ریسٹورنٹ لوگوں کو مرعوب کرنے کے لئے مینیوز میں ڈشز کے نام بہت زیادہ پیچیدہ اور عجیب وغریب رکھ دیتے ہیں اور جب آپ کو ڈش آرڈر کرتے ہیں تو جو سامنے آتا ہے وہ آپ کو دن میں تارے دیکھا دیتا ہے۔

ماہر باورچی

کچھ ریسٹورنٹس فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ان کاباورچی بہت زیادہ ماہر ہے اور اس نے کئی کورسسز کررکھے ہیں،یہ مرعوب کرنے کے لئے ایک اچھا حربہ ہوسکتا ہے لیکن حقیقت میں ایک ماہر باروچی وہ ہوتا ہے جو مصالحوں کا صحیح طرح استعمال کرے۔لہذا ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کریں جہاں اس بات کا دھیان رکھا جائے۔

مہنگے کھانے

کچھ ریسٹورنٹس عام کھانوں کے ریٹ بھی اس قدر زیادہ چارج کرتے ہیں کہ بل دیکھ کر اچھے اچھوں کو دن میں تارے نظر آنے لگتے ہیں۔یہ مت سوچیں کہ اگر ریسٹورنٹ مہنگا ہوگا تب ہی اچھا ہوگابلکہ مناسب بل والے ریسٹورنٹس بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

سروس کا معیار

صرف اچھا کھانا ہی ریسٹورنٹ کے بہتری ہونے کی نشانی نہیں بلکہ سروس کا معیار بھی بہت زیادہ اہم ہوتا ہے۔اگر اچھا کھانادوگھنٹے کے انتظار کے بعد ملنا ہے تو اس طرح کے کھانے سے بھوکا رہنا ہی بہتر ہے۔

لوگوں کو ٹھگنے کے طریقے

کچھ ریسٹورنٹس گاہکوں کو ٹھگنے کے لئے بلاوجہ ایسے مشروبات بتاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔یہ لوگ پانی کو مہنگے داموں بیچنے کے لئے ایسے ایسے نام رکھتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے لہذااپنی جیب پر انہیں ہرگز ہاتھ نہ ڈالنے دیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس