شرجیل میمن نے وطن واپسی سے انکار کر دیا ،استعفیٰ دینا چاہتے ہیں:سید خورشید شاہ کا انکشاف

شرجیل میمن نے وطن واپسی سے انکار کر دیا ،استعفیٰ دینا چاہتے ہیں:سید خورشید ...
شرجیل میمن نے وطن واپسی سے انکار کر دیا ،استعفیٰ دینا چاہتے ہیں:سید خورشید شاہ کا انکشاف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے پاکستان واپس آنے سے انکار کر دیا تھا اور اب وہ وطن واپس نہیں آ سکتے اس لئے وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں ،ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں جاوید چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید خور شید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر الگ صوبہ نہیں بنایا جاسکتا ہے ، ایم کیو ایم چاہے تو نائن زیرو کو صوبہ بنا لے ۔ سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین 18 سال بعد کوٹیکنا کیسز سے بری ہوگئے ہیں ،نوز شریف کے سابق دور حکومت میںمیاں سیف الرحمن نے یہ کیس بنایا تھا ، زرداری صاحب کی بریت پرسیف الرحمن پرمقدمہ ہونا چاہیے ، اس کیس پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوئے میاں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ سیف الرحمن سے یہ 30 کروڑ روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائیں ۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے 40 ارب روپے ٹیکس سے وصول کرنے ہیں تو یہ 30 کروڑ روپے اس میں مدد دیں گے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا دبئی میں علاج چل رہا ہے جیسے ہی ٹھیک ہوئے وہ وطن واپس آ جائیں گے ، زرداری صاحب یا پیپلزپارٹی کے کسی رہنماءکو گرفتار کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے یہ پہلے بھی ہمارے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔

مزید : قومی